MA student need help - Youth Forum

Search
Go to content

Main menu:

MA student need help

Archive > Charity
ذرا سوچئے
زمانہ کا رخ کس طرف ہے میری سمجھ سے باہر ہے بس اتنا کہ سکتا ہوں کہ جب اس بارے میں سوچتا ہوں تو بہت تکلیف ہوتی ہے یوتھ فورم بنانے کا مقصد میرا یہ ہے کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کروں جہاں وہ اپنے آپ کو پہچان سکیں، اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے اور وہ کر کیا سکتے ہیں .اس کے ساتھ سب مل کر ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔ اس لئے اس ویب سائٹ میں میں نے Charity کا آپشن رکھا ہے۔ ایک نوجوان بچے کو میں نے پریشان دیکھا تو معلوم ہواکہ وہ فیس ادا نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے میں نے اس فورم کی مدد سے اپیل کی کہ اس بچے کی مدد کی جائے۔ اکثر افراد کو معلوم تھا کہ جو بات میں نے اس ویب سائٹ پر کی ہے وہ سچ ہے ۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ پوسٹ  سینکڑوں لوگوں تک پہنچی مگر اس کو لائک کرنے والے صرف چند افراد تھے اور شیئر بھی بہت تھوڑی تعداد میں کی گئی ۔مگر اس ذات تک یہ بات پہنچ گئی تھی کہ میرے بندے کو اب کسی شے کی ضرورت ہے اور ایک شخص نے اس بچہ کی فیس ادا کرنے کا وعدہ بھی کرلیا۔ مگر افسوس  اس بات کا کہ اکثریت کو دوسروں کی کوئی پرواہ نہیں۔ہم کسی فحش تصویر یا چٹ پٹی خبر کو تو شیئر اور لائک کرتے ہیں مگر اس بچے کی مورل سپورٹ کرنے کے لئے ہم نے شیئر یا لائک کرنے کو اپنے ٹائم کا ضیاء سمجھا۔ میں سوچتا ہو ں کہ ہمارے معاشرے کی سمت کس طرف ہے ہمارے کیا رویے ہیں ہم کیا کسی شدت پسند سے کم ہیں کہ دوسرے کے بارے میں سوچنا تک نہیں  ۔ ہمارے گھروں میں کھانا کچن میں پڑا خراب ہوتا رہے اور کوئی بھوکا ہی سو جائے، کوئی گولومولو بچہ گلیوں میں ترستی ہوئی آنکھوں کےساتھ آوارہ پھرے اور ہمارا بچہ شہر کے سب سے بہتر اسکول میں جائے ۔ میرا وعدہ ہے کہ جو بھی مجھے اس قابل نظر آیا اور اس کے لئے جو میں کر سکا میں کرونگا مگر یہ سب میں آپ لوگوں کی مدد کے بغیر نہیں کر سکتا ۔اگر آپ میرا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو میری پوسٹ کو شیئر اور لائک ضرور کریں کیونکہ انسان جب کوشش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے  اور میں اکیلا یہ سب نہیں کرسکتا جیسے یہ بچہ یونیورسٹی جارہا ہے ویسے اور وہ لوگ جن کو علاج یا بچیوں کی  شادی جیسے مسائل کا سامنا ہے ہم ان کی بھی بھرپور مدد کریں گے۔ تعلیم اور صحت سے متعلقہ مسائل کو ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے (انشاء اللہ)۔ آپ سب کابہت شکریہ اگر آپ میرے ساتھ ہیں تو میری اس پوسٹ کو لائک کر کے شیئر کر دیں تاکہ میں سمجھ جاؤں کہ میں اکیلا نہیں آپ میرے ساتھ ہیں۔
 
 
Back to content | Back to main menu