Boy gun Down 8 year girl - Youth Forum

Search
Go to content

Main menu:

Boy gun Down 8 year girl

کتا نہ دکھانے پر گیارہ سالہ بچے نے آٹھ سالہ بچی کو قتل کر دیا
امریکی پولیس کے مطابق امریکی  لڑکے نے سنیچر کی شام کو اپنی ہمسائی مکائلا ڈایر  کو کتا دکھانے کو کہا تو آٹھ سالہ لڑکی نے اسے انکار کر دیا جس پر اس نے گولی چلا کر لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے قتل کے شبہہ میں گیارہ سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس پر کم سنی میں قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مکائلا کی والدہ نے کہا کہ دونوں بچے وائٹ پائن کے علاقے میں قائم ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے انھوں نے مزید کہا کہ جب سے ان کا خاندان علاقے میں منتقل ہوا تھا تب سے انھیں اس بچے کی جانب سے کئی مسائل در پیش تھے۔انھوں نےٹی چینل ’ویٹ ٹی وی‘ کو بتایا ’وہ مکائلا کا مذاق اڑاتا تھا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا تھا۔ مجھے اُس کے خلاف شکایت کرنے کے لیے سکول کے پرنسپل تک جانا پڑا تھا جس کے بعد وہ رک گیا۔ لیکن اچانک اس نے کل مکائلا کو گولی سے مار ڈالا۔ ہماری تو ساری دولت ہی وہ تھی۔ وہ ماں کی اچھی بیٹی تھی۔ جب میں برے موڈ میں ہوتی تھی تو وہ مجھے ہنسا دیتی تھی۔ مجھے وہ واپس اپنی باہوں میں چاہیے۔‘’دا گن وائلینس آرکائو‘ نامی ایک تنظیم کا جو امریکہ میں آتشی اسلحے کے تشدد پر اعداد و شمار سے لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال 11 سال یا اس سے کم عمر کے 559 بچے گولی لگنے سے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
 مکائلا کی والدہ نے کہا کہ دونوں بچے یک ہی سکول میں پڑھتے تھےجیفرسن کاؤنٹی شیرف بڈ مک کوئیگ نے کہا کہ لڑکے نے اپنے والد کی 12 بور کی بندوق سے بچی پر گولی اپنے گھر میں چلائی۔مکائلا کو ایک قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں بعد میں وہ انتقال کر گئی تھی۔ مکائلا کی ہمسائی چیسٹٹی آروڈ نے ڈبلیو بی آئی آر نامی چینل کہ بتایا کہ جب انھوں نے گولی چلنے کی آواز سنی تو انھوں نے مکائلا کو باہر گھاس میں پڑے ہوئے دیکھا۔انھوں نے کہا ’اس کی ماں، خالہ، نانا، نانی، بہن بھائی کو سنبھالنا میرے لیے سب سے مشکل کام تھا۔ بچے کی شناخت کو اس کی کم سنی کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اسے عدالت میں 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ یہ واقع اوریگن کی ریاست کے ایک چھوٹے علاقے کے کالج میں فائرنگ کے واقعے کے محض دو دن بعد پیش آیا ہے جس میں نو لوگ قتل کیے گئے تھے۔
BBC Urdu courtesy
 
 
Back to content | Back to main menu