Shame on Woman Camera operator - Youth Forum

Search
Go to content

Main menu:

Shame on Woman Camera operator

















ہنگری کی خاتون صحافی کیمرہ آپریٹر نے تمام صحافیوں کو شرمندہ کر

 دیا
 (رپورٹر نواب صاحب) ہنگری کی یہ خاتون کیمرہ آپریٹر اپنی صحافتی ذمہ داریاں کرنے کے لئے حکومتی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ ایک مجبور مگر غیر قانونی پناہ گزینوں کے قافلے کی کوریج کرنے گئی۔چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر ہراساں پناہ گزین ادھر اُدھر بھاگ کھڑے ہوئے۔این ون ٹی وی اسٹیشن کی اس خاتون کیمرہ آپریٹرنے نے ایک بھاگتے ہوئے آدمی،جس کی گود میں اس کا بچہ تھا اس طرح سے ٹانگ اڑائی کہ وہ اپنے بچے پر جا گرا۔پریشان حال اس شخص کو اتنی بھی فرصت نہ تھی کہ وہ دیکھ پاتا کہ یہ حرکت کس نے کی ہے۔ وہ چیخا اوراس نے اپنے بچے کو بدقت سنبھالا اور دوڑ کھڑا ہوا۔
اس خاتون کیمرہ آپریٹر نے اسی پر بس نہ کی کچھ ہی دیر بعد اس نے فرار ہوتے پناہ گزینوں پر اس طرح سے ٹانگ ماری کہ وہ ایک بھاگتی لڑکی کی ٹانگ پر  لگی۔یہ خاتون کیمرہ آپریٹراین ون ٹی وی کےلئے کام کرتی تھی جنہوں نے اس ویڈیو کو دیکھتی ہی اسے نوکری سے برخاست کر دیا۔ادھر فیس بک کی شیم وال پر اُس خاتون کیمرہ آپریٹر کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا اور لوگوں نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ کسی کی مجبوری اور بے بسی کا اس طرح سے بھی مذاق اڑایا جا سلتا ہےاگرچہ نیوز چینل نے اس خاتون کیمرہ آپریٹر کی شناخت نہیں دی مگر اسے نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔یہ تمام پناہ گزین جنگ اور دہشتگردی سے بچنے کے لئے ہنگری سے ہوتے ہوئے آسٹریا اور گرمنی پہنچنے کے لئے کوشاں تھے۔سربیا سے ہنگری وہ ایک کیمپ میں محصور تھےہنگری بھی ریفیوجی کنونشن پر دستخط کر چکا ہے اور اپنے ملک میں آنے والے پناہ گزینوں کا خیال رکھنے کا پابند ہے۔

 
 
Back to content | Back to main menu