Hamza Shahbaz - Youth Forum

Search
Go to content

Main menu:

Hamza Shahbaz

لاہور میں مسلم لیگ کو حمزہ شہباز شریف کے حلقہ میں انتخابی مہم چلانا مہنگا پڑگیا۔مسلم لیگ ن کے اعلیٰ عہدیدارا ن ناخدا چوک کے ملحقہ علاقوں میں انتخابی مہم چلانے گئے تو ان کا استقبال گو نواز گو کے نعروں سے کیا گیا۔  کئی گھنٹوں سے  علاقہ کی بجلی غائب تھی اور لوگوں کے گھروں میں پانی بھی نایاب تھا ایسی صورت میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ عہدیداروں کو دیکھ کر عوام بھڑک اٹھے اور ان کے سامنے گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کر دیے جبکہ ناخدا چوک پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ۔ صورتحال کشیدہ ہوتے دیکھ کر مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے وہاں سے نو دو  گیارہ  وہونے میں ہی عافیت جانی۔شہریوں کا کہناہے کہ جو لوگ عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے وہ ووٹ کس منہ سے مانگ رہے ہیں۔
 
 
Back to content | Back to main menu